0
Friday 19 Jul 2019 19:44

حکومتی اقدامات نے پاکستانی معیشت اور سیاسی نظام دونوں کو غیر مستحکم کردیا ہے، علامہ عقیل انجم قادری

حکومتی اقدامات نے پاکستانی معیشت اور سیاسی نظام دونوں کو غیر مستحکم کردیا ہے، علامہ عقیل انجم قادری
اسلام ٹائمز۔ حکمران ایسے ناعاقبت اندیش فیصلوں سے گریز کریں جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہو، حکومتی اقدامات نے پاکستانی معیشت اور سیاسی نظام دونوں کو غیر مستحکم کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری نے کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور ن لیگ کے ترجمان کی روایتی الزام تراش پریس کانفرنسیں پوری دنیا میں وطن عزیز کے تمسخر کا باعث ہیں، ان کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں اصولوں اور باوقار طرز سیاست سے کوئی سروکار نہیں، صرف اور صرف اپنے لیڈروں کی نمک حلالی ان کا شیوہ ہے، بدقسمتی سے عمران خان بھی اسی راہ پر چل دیئے ہیں جس کی وہ ماضی میں شدت سے مخالفت کرتے رہے ہیں، ان کے دور حکومت کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی قوانین اور اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

علامہ عقیل انجم نے کہا کہ عام آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی باعث فاقوں کی جانب جارہا ہے، قبروں مساجد و مزارات کی آمدن پر ٹیکس عمران خان کے معاشی مشیروں کے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہیں اور پاکستانی عوام کا تبدیلی کا خواب ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ہی وہ واحد دینی جماعت ہے جس کا منشور عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے۔ اجلاس میں علامہ قاضی احمد نورانی، مفتی بشیر القادری، عبدالغفار نورانی، اسفندیار خان، ذیشان الہی اور کراچی کے دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 805853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش