0
Friday 19 Jul 2019 20:30

محرم الحرام میں مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے، شبر رضا

محرم الحرام میں مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے، شبر رضا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے ڈسٹرک کی سطح پر لانڈھی اور کورنگی کے تمام امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، مجالس و جلوس پرمٹ ہولڈرز و منتظمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی جانب سے رابطہ مہم کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام بالخصوص علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، یعقوب شہباز، شمس الحسن شمسی، محمد مہدی، شہزاد رضوی، ریحان اکبر، سبط رضا اور نیئر علی سمیت تمام لانڈھی و کورنگی کی مساجد اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز حضرات ماتمی انجمنوں کے نمائندگان اور جلوس عزاء کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے عزاداری میں پیش آنے والے مسائل بالخصوص کے الیکٹرک اور سیوریج کے مسائل بتائے جن کو حل کرانے کے لئے جعفریہ الائنس کے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی۔ تمام شرکاء نے جعفریہ الائنس کے تمام فیصلوں کی حمایت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ یہی ایک پلیٹ فارم ہے جو ملت کے مفاد میں کام کررہا ہے اور اس کو مضبوط کرنا ہر مومن کا فرض ہے ہم ان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا تھا کہ مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور جو ضابطہ اخلاق جعفریہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا، عزاداری کو منظم طور پر بجا لانا چاہیئے، عزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہمارے نزدیک اجتماعی عبادت ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس عزاداری کو منعقد کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہم پولیس اور رینجرز سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں، بالخصوص مضافاتی علاقوں میں ہم میٹروپولیٹن انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے سڑکوں پر سے گندگی اور کچڑے کے ڈھیر کو جلد از جلد صاف کرے تاکہ جلوس عزاء کے راستوں پر رکاوٹیں نہ رہیں۔ آخر میں شرکاء نے جعفریہ الائنس کے موقف کی تائید اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 805860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش