QR CodeQR Code

وفاقی حکومت جی بی کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے، شمس میر

19 Jul 2019 21:19

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کا جی بی کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔


مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے جی بی کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گلگت بلتستان کے صوبائی نظام میں پی ٹی آئی حکومت کی مداخلت ہے۔ حکومت جی بی کے ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور صوبے کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ایک سیکشن آفیسر کے اعتراض کے پس پردہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ کے وہ عزائم ہیں جس کے تحت وہ گلگت بلتستان کو ایک بار پھر وزارت امور کشمیر کی غلامی میں رکھنا چاہتی ہے ورنہ وفاق سے ہی آئے ہوئے سیکریٹری فنانس، سیکریٹری پلاننگ اور چیف سیکریٹری کی سفارشات اور باضابطہ سمری پر ایک سیکشن آفیسر کی کیا مجال کہ وہ اعتراض لگائے۔ مذکورہ تین اعلی افسران قانون، نظام اور ضابطہ جاتی پروسیجر میں قابل اور سینئر افسران ہیں۔ انہوں نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سمری فنانس ڈویژن کو ارسال کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 805861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805861/وفاقی-حکومت-جی-بی-کے-معاملات-میں-مداخلت-کر-رہی-ہے-شمس-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org