0
Friday 19 Jul 2019 22:08

آئی ایس او کے زیراہتمام شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی اسیری کیخلاف ملک گیر احتجاج

آئی ایس او کے زیراہتمام شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی اسیری کیخلاف ملک گیر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان نے شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی اسیری کیخلاف ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا۔ جمعہ کی نماز کے بعد پنجاب، گلگت بلتستان، سندھ، کے پی سمیت ملک بھر میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین سے آئی ایس او کے مرکزی اور مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے نائیجیریا میں اسیر شیعہ رہنماء شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کیخلاف ظالمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گذشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جا رہا ہے، جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 805862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش