0
Friday 19 Jul 2019 23:11

شہبازشریف اور ان کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

شہبازشریف اور ان کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد
اسلام ٹائمز۔ نیب کی درخواست پر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی درخواست پر شہبازشریف اور ان کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں اور اکاونٹس میں موجود رقم منجمد کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اور عائشہ ہارون کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب