0
Friday 19 Jul 2019 23:13

تحریک انصاف سندھ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا

تحریک انصاف سندھ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے صوبہ سندھ کی تنظیم مکمل ہوگئی۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر کر دیئے گئے۔ محفوظ عرسانی صوبائی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جمال صدیقی کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ صداقت جتوئی تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدر، پپو خان چاچڑ اور آغا تیمور نائب صدور، سید اظہار الحسن عرف قادری بھائی صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ارسلان فیصل مرزا کو صوبائی سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اشرف قریشی، طاہر شاہ، راجہ خان جاکھرانی، سید ممتاز علی شاہ، عنایت حسین اور حاجی خاوند بخش جوہیجو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش