0
Friday 19 Jul 2019 23:16

امریکی صدر اور عمران خان کے درمیان دو نشستیں ہوں گی، شاہ محمود قریشی

امریکی صدر اور عمران خان کے درمیان دو نشستیں ہوں گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان کا خود استقبال کریں گے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2 نشستیں ہوں گی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکا خطے میں امن و امان اور بالخصوص افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا خود استقبال کریں گے اور وزیراعظم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہوگا، دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان دو نشستیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس میں اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ان کی ورلڈبینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی اور وہ کمیونٹی سے بھی ملیں گے جبکہ واشنگٹن میں تاجروں کا وفد بھی وزیراعظم سےملاقات کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 805868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب