QR CodeQR Code

عمران خان کا بلاول بھٹو کی اردو پر تنقید کرنا کھسیانی بلی کے کھمبا نوچنے جیسا ہے، مرتضیٰ وہاب

19 Jul 2019 23:26

اپنے ردعمل میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کے منہ سے صرف چند الفاظ ہی نکلتے ہیں، دیوالیہ، انتقام اور تبدیلی، اسکے علاوہ آپ نے اقتدار میں رہ کر کیا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کی میانوالی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اردو پر تنقید کرنا کھسیانی بلی کے کھمبا نوچنے جیسا ہے، انیل مسرت کا بلاول بھٹو سے موازنہ وزیراعظم کی بدحواسی ہے۔ اپنے ردعمل میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کے منہ سے صرف چند الفاظ ہی نکلتے ہیں، دیوالیہ، انتقام اور تبدیلی، اسکے علاوہ آپ نے اقتدار میں رہ کر کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب، یہ احتساب نہیں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، وزیراعظم اپنی حکومت کی نالائقی کا ملبہ "کرپشن" پر ڈال کر بچنا چاہتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کے ذہن پر صرف جیل، قید، گرفتاری اور پھانسی سوار ہے، وزیراعظم صاحب ملکی معیشت کو تباہ کرکے شکست تسلیم کرنے کے بجائے دھمکی آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم عوامی محاسبہ سے بچنے کیلئے سرکاری خزانہ سے جلسے جلوس کر رہے ہیں، یاد رکھیں آپ بھی عوام کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم سیاست کے نام پر "گسٹاپو" بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 805869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805869/عمران-خان-کا-بلاول-بھٹو-کی-اردو-پر-تنقید-کرنا-کھسیانی-بلی-کے-کھمبا-نوچنے-جیسا-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org