QR CodeQR Code

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کا نوٹی فکیشن جاری

20 Jul 2019 01:19

خصوصی یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول پر اقدامات کا جائزہ لے گا، ایف آئی اے کے گیارہ افسر اس یونٹ میں شامل ہوں گے اور یہ خصوصی یونٹ کسی بھی ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجاز ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ خصوصی یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول پر اقدامات کا جائزہ لے گا، ایف آئی اے کے گیارہ افسر اس یونٹ میں شامل ہوں گے اور یہ خصوصی یونٹ کسی بھی ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجاز ہو گا۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال اکتوبر تک تمام نکات پر عمل درآمد کے لئے آخری مہلت جون کے تیسرے ہفتے میں دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تکنیکی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اکتوبر 2019ء تک گرے لسٹ میں شامل رہے گا، تاہم انہیں ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ دوسری جانب ترک خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے تین اہم ممالک جن میں چین، ترکی اور ملائشیاء شامل ہیں، کا تعاون حاصل کر لیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 805891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805891/ایف-ا-ئی-اے-انسداد-دہشت-گردی-ونگ-میں-ٹی-کمپلائنس-یونٹ-کا-نوٹی-فکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org