QR CodeQR Code

مظفرآباد میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی یوم الحاق پاکستان پر ریلی

20 Jul 2019 08:41

ریلی کی قیادت جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر شیخ فضل کریم، سردار اسد ابراہیم نے کی۔ ریلی گھڑی پن سے شروع ہو کر یو این او آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیراہتمام یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر شیخ فضل کریم، سردار اسد ابراہیم نے کی۔ ریلی گھڑی پن سے شروع ہو کر یو این او آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، کشمیر بنے گا پاکستان، سردار ابراہیم، سردار خالد ابراہیم زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جے کے پی پی کارکنان یو این او آفس پہنچ کر جذباتی ہو گئے اور بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، کشمیریوں پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں آصف گیلانی، سردار تسلیم، خواجہ سجاد ایڈووکیٹ،ن بیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، خواجہ عامر رشید ایڈووکیٹ، امبر شہزادی، رضوان خادم، شیخ جاوید افتار، سردار اعتزاز، سردار قدیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر یو این او کے مرکزی گیٹ پر ایک یادداشت بھی جمع کروائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 805899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805899/مظفرآباد-میں-جموں-کشمیر-پیپلز-پارٹی-کی-یوم-الحاق-پاکستان-پر-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org