QR CodeQR Code

بلین ٹری منصوبے کے تحت نیلم میں ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کرینگے، سردار میر اکبر

20 Jul 2019 08:48

وزیر جنگلات آزادکشمیر نے وادی نیلم کے دورے کے دوسرے روز محکمہ جنگلات نیلم سرکل میں فاریسٹ ریسٹ ہائوس کا افتتاح کیا اور احاطے میں دیودار کا پودا بھی لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ نیلم جنگلات کے لئے موزوں ترین جگہ ہے۔ وفاقی بلین ٹری منصوبے کے تحت نیلم میں ترجیحی بنیادوں پر شجر کاری کی جائے گی اور رواں سال مقررہ ہدف ضرور پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات نے نیلم کے دورے کے دوسرے روز محکمہ جنگلات نیلم سرکل میں فاریسٹ ریسٹ ہائوس کے افتتاح اور احاطے میں دیودار کا پودا لگاتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 805900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805900/بلین-ٹری-منصوبے-کے-تحت-نیلم-میں-ترجیحی-بنیادوں-پر-شجرکاری-کرینگے-سردار-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org