0
Saturday 20 Jul 2019 09:38

مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں نے امرناتھ یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا

مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں نے امرناتھ یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے شری امرناتھ جی ہندو یاتریوں کے لئے لنگر کا اہتمام کرکے بھائی چارے کی مثال پیش کر کے ملک بھی میں بھائی چارے اور رواداری کا پیغام پھیلایا۔ وفا فاؤنڈیشن کے بینر تلے جموں میں مسلمان ممبران نے کنجونی چوک میں شری امرناتھ یاتریوں کو کشمیر روانہ ہونے سے پہلے کھیر پیش کر دی۔ اس موقعہ پر وفا فاؤنڈیشن کے صدر پرویز علی وفا نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر خصوصاً جموں خطہ ماضی میں کسی حد تک پُرامن رہا ہے لیکن اب چند مفاد خصوصی عناصر مذہب کے نام پو لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لنگر منعقد کرنا مسلم بھائیوں کی طرف سے محبت کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں کافی چلنجیوں کا مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ و نسل لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سیکولرازم، آپسی رواداری اور بھائی چارے کو کشمیر میں مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے کیونکہ بھائی چارے کو پھیلانے کی ضروت ہے۔
خبر کا کوڈ : 805902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش