0
Saturday 20 Jul 2019 10:50

مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل ممکن نہیں ہے، نٹور سنگھ

مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل ممکن نہیں ہے، نٹور سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل ممکن نہیں ہے کیوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے باہمی رشتے ہمیشہ سے حادثات اور مخاصمت کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت کو فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ نٹور سنگھ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے باہمی رشتے ہمیشہ سے حادثے اور مخاصمت کا شکار رہے ہیں لہٰذا ایسی صورتحال میں کشمیر کا حل ممکن نہیں لگ رہا ہے۔ نئی دہلی میں ’’بھارت و پاک تعلقات: پلوامہ اور بالاکوٹ سے آگے‘‘ نامی کتاب کی رسم رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ نے بتایا کہ دونوں ممالک کا مستقبل ماضی میں مضمر ہے کیوں کہ دونوں کے پاس رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ذرائع موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جارہی مخاصمت میں اگر ایک کی جیت ہوگی تو دوسرا ملک لازمی طور پر اسے اپنے لئے ہار تصور کرے گا۔ نٹور سنگھ نے کہا کہ پاکستان انتہائی حد تک احساس کمتری سے جوجھ رہا ہے۔ کلبوشن جادھو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے جو فیصلہ سامنے آیا اُس میں بھارت کی جیت ہے تاہم پاکستان اپنے طور پر اسے کامیابی سے تعبیر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبوشن جادھو کے معاملے میں پاکستانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے جو فیصلہ سنایا وہ پاکستان کے حق میں ہے۔

نٹور سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہے کہ وہ ہندوستان کی کسی بھی معاملے میں حمایت کرے جو پاکستان کے اس رویہ کو ظاہر کرتا ہے کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کوئی بھی فیصلہ لینے کی مجاز نہیں ہے کیوں کہ انہیں ہر معاملے میں پاکستانی فوج کی سرٹیفیکٹ حاصل کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی ایسا دوسرا فیکٹر ہے جو ہر معاملے میں پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش