0
Saturday 20 Jul 2019 08:54

تاریخ میں سرخرو ہونے کیلئے ماضی کو یاد رکھنا ضروری ہے، سردار عتیق

تاریخ میں سرخرو ہونے کیلئے ماضی کو یاد رکھنا ضروری ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نے 1947ء میں الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کرکے قوم کی منزل کا تعین کیا اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنا دیا۔ پاکستان نہ صرف کشمیریوں بلکہ دنیا بھر کی امن پسند قوتوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ سلام ہے ہماری پاک افواج کو جنہوں نے شمالی وزیرستان میں امن قائم کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے قربانیوں کو اجاگر کیا جائے۔ تاریخ میں سرخرو ہونے کے لئے ماضی کو یاد رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1906ء میں مسلم لیگ اور 1932ء میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بنی، مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کا ایک ہی نظریاتی مشن تھا۔
خبر کا کوڈ : 805904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش