QR CodeQR Code

بھارت و پاک دوستی سے ہی امن کی امید قائم ہوگی، فاروق عبداللہ

20 Jul 2019 10:16

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کرتار پورہ کاریڈور کی تعمیر اور پاکستان طرف سے فضائی حدود کھول دینے سے بھارت و پاک دوستی کی شروعات ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل آثار شریف حضرت بل میں حاضری دی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعہ پر عالم انسانیت کی بقاء کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی امن و امان اور ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط دوستی کے لئے بھی دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور خوشگوار تعلقات دن بدن بہتری اور استوار ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی دوستی میں ہی جنوبی ایشاء، برصغیر خصوصاً کشمیر میں مکمل امن و امان کا فضا قائم ہونے کی واحد امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پورہ کاریڈور کی تعمیر اور پاکستان طرف سے فضائی حدود کھول دینے سے بھارت و پاک دوستی کی شروعات ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 805906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805906/بھارت-پاک-دوستی-سے-ہی-امن-کی-امید-قائم-ہوگی-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org