0
Saturday 20 Jul 2019 09:41

عمران خان دورہ امریکا کیلئے واشنگٹن روانہ

عمران خان دورہ امریکا کیلئے واشنگٹن روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے تین روزہ دورے کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی امریکا گے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے پیشِ نظر پہلے سے ہی واشنگٹن میں موجود ہیں۔ گزشتہ برس اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں 22 جولائی کو ان کی ملاقات امریکی صدر کے ساتھ طے ہے۔ ملاقات میں پاکستان امریکا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 805918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے