0
Saturday 20 Jul 2019 11:26

فلسطینیوں نے منامہ کانفرنس ناکام بنا دی، امریکہ کا اعتراف

فلسطینیوں نے منامہ کانفرنس ناکام بنا دی، امریکہ کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ مغربی ایشیاء میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی نے اعتراف کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کے حصول کے بغیر منامہ میں پیش کیے گئے اقتصادی منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عالمی خبرساں نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی ایشیاء میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جیسن گرینبلاٹ نے کہا کہ منامہ کانفرنس کی شکست کے ذمہ دار فلسطینی ہیں، جنہوں نے منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل کی جانبداری کی حمایت کا الزام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے منامہ کانفرنس کا اہتمام کرایا تھا، امریکی انتظامیہ کی پیشہ ور ٹیم کے ساتھ پچاس ارب ڈالر مالیت کے اقتصادی پیکیج کا پروگرام تیار کیا ہے، لیکن جب تک مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوئی سیاسی منصوبہ نہیں ہوگا، اس وقت تک کوشنرکا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے اتفاق سے اسرائیل کے تحفظ کیلئے اس منصوبے کو سینچری ڈیل کا نام دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 805930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش