0
Saturday 20 Jul 2019 11:38

جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں مہنگائی کیخلاف عوامی مارچ

جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں مہنگائی کیخلاف عوامی مارچ
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی نارتھ پنجاب کے زیراہتمام عوامی منعقد ہوا۔ عوامی مارچ میں مرد و خواتین کارکنوں نے شرکت کی، احتجاجی مارچ لیاقت باغ سے فوارہ چوک تک کیاگیا، مارچ کے شرکاء نے مہنگائی، آئی ایم ایف اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 70فیصد افراد جنرل پرویز مشرف کے ساتھ تھے، ہم اس حکومت کو بھی سٹیٹس کو کی حکومت سمجھتے ہیں، تحریک انصاف پارٹی نہیں بلکہ لوٹوں اور لیٹروں کا مسافر خانہ ہے، موجودہ حکومت میں 70فیصد افراد جنرل پرویز مشرف کی کابینہ کے ہیں، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ساتھ نہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اس ملک کی عوام، مزدورں، کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہیں، مجھے حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کا پورا یقین ہے، یہ ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کرسکتے، ہم اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کو اب نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم مدارس کو رجسٹریشن اور ان کی نصاب کی بات کررہے ہیں، پہلے وہ جن اداروں کے وزیر ہیں انہیں تو ٹھیک کرلیں، ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مدارس میں مداخلت کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قبرستان میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک مردے دفنانے کا وقت مقرر کرنا اور خیبر پختونخوا میں 18 سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے قوانین قوم کے دینی جذبات کو چھیڑنے کے مترادف ہیں، حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں کہ دین سے چھیڑ خانی سے باز آجائیں، ورنہ جھونپڑیوں سے نکلنے والے یہ عوام حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 805933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش