QR CodeQR Code

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصل قرار دیدی

20 Jul 2019 13:21

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانزک ماہرین کے تجزیے کے دوران ویڈیو یا آڈیو میں الیکٹرانک جعل سازی ثابت نہیں ہوئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو وڈیو درست قرار دی گئی ہے، فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کے جج کی متنازعہ ویڈیو کے اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ فرانزک رپورٹ میں ویڈیو اصل قرار دے دی گئی۔ پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری لاہور کی جانب سے تحقیقات کے بعد بھجوائی گئی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانزک ماہرین کے تجزیے کے دوران ویڈیو یا آڈیو میں الیکٹرانک جعل سازی ثابت نہیں ہوئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو وڈیو درست قرار دی گئی ہے، فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فرانزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کی مبینہ متنازعہ ویڈیو تحقیقات کے لیے پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائی۔


خبر کا کوڈ: 805972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805972/پنجاب-سائنس-فرانزک-لیبارٹری-نے-جج-ارشد-ملک-کی-ویڈیو-اصل-قرار-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org