0
Saturday 20 Jul 2019 13:34

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کا نیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا، ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے، اوزبے ایسل کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔ یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی، پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، ترک خاتون سیاح پاکستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 805978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش