0
Saturday 20 Jul 2019 17:52

کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ملزم عاطف زمان نے مبینہ انویسٹرز کو 1 ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی، عاطف نے 26 افراد سے 1 ارب 26 کروڑ 25 لاکھ 6 ہزار کی رقم لے رکھی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف نے شراکت داروں کی دی گئی رقم پر 30 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار روپے منافع دینا تھا۔ مقتول مرید عباس نے ملزم عاطف زمان کو 11 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے دے رکھے تھے جس پر مقتول کو 2 کروڑ 93 لاکھ 12 ہزار منافع ملنا تھا۔ مقتول خضر حیات کے عاطف زمان کے پاس 1کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے، مقتول خضر حیات کو منافع کے نام پر 31 لاکھ 60 ہزار کی رقم ملنی تھی۔ ملزم عاطف کے دوست محمد یاسر نے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے مبینہ کاروبار میں لگا رکھے تھے، 51 کروڑ 50 لاکھ کی رقم پر محمد یاسر کو 12 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے منافع ملنا تھا۔

مرید قتل کیس کے عینی شاہد عمر ریحان کی 8 کروڑ 56 لاکھ کی سرمایہ کاری تھی جس پر عمر ریحان کو 2 کروڑ 14 لاکھ روپے ملنے تھے ۔ملزم عاطف زمان کے اب تک 26 انویسٹرز سامنے آچکے ہیں جبکہ مرکزی سرمایہ کاروں سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں سے کسی نے بھی کاروباری دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے رابطہ نہیں کیا ہے، پولیس کے پاس اب تک صرف دوہرے قتل کی تفتیش کا مینڈیٹ ہے، مالی دھوکے کی تحقیقات کے لئے پولیس چیف کو خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں مالی دھوکے کی تفتیش نیب سے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، پولیس چیف نیب تفتیش کی درخواست آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے، آئی جی سندھ نیب تفتیش کی درخواست سندھ چیف سیکرٹری کو ارسال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 806017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش