0
Saturday 20 Jul 2019 17:55

علی رضا عابدی قتل کیس کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

علی رضا عابدی قتل کیس کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں، مقتول علی رضا عابدی کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 806020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش