0
Saturday 20 Jul 2019 18:15

قبائلی اضلاع میں پُرامن انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر کا اظہار تشکر

قبائلی اضلاع میں پُرامن انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر کا اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں پُرامن انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان  نے اظہار تشکر کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے پُرامن انعقاد اور قبائلی عوام کی شرکت پر شکریہ اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پُرامن انتخابات کا انعقاد کروا کر پوری دنیا میں ثابت کر دیا ہے کہ قبائلی عوام جمہوری سوچ کی حامل اور پُرامن قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پُرامن انعقاد پر انتخابی عملہ، سکیورٹی عملہ اور دیگر اداروں کا بھی  شکریہ ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بھی آج کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولنگ کے دوران کنٹرول روم کے عملہ سے شکایات سے متعلق دریافت کیا تو حکام نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ قبائلی اضلاع میں پولنگ کے دوران صرف 4 شکایات موصول ہوئیں، جن کے ازالے کے متعلقین کو ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی طرف سے بھی اس موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے تاریخ ساز انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔ افتخار درانی نے کہا کہ پُرامن انتخابات کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے ادارے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختونخوا کی حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قبائلی عوام خصوصی شکریئے کے مستحق ہیں جنہوں نے اس جمہوری عمل میں بھر پور شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 806024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب