0
Saturday 20 Jul 2019 19:29

تمام دینی قوتیں آئین اور ملک کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمن

تمام دینی قوتیں آئین اور ملک کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، تمام دینی قوتیں آئین اور ملک کے تحفظ کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے ایک قادیانی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کے خلاف فریاد گہری سازش اور پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار پاکستان کے آئین سے اسلامی قوانین خصوصاً قادیانیوں کے متعلق پارلیمنٹ کے متفقہ قانون کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، جس کی دہائی قادیانی سربراہ اپنے بیانات میں دے رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے، ہم نے اس کے لیے 13 ملین مارچ کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم کسی غیر آئینی فیصلے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے 72 سال گزرنے کے بعد بھی ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف اور عالمی استعمار کا غلام بنا دیا ہے، ملک کی معیشت تباہ کرکے عوام کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے، ہم آزاد ملک کی آزاد قوم کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں، قوم بیدار ہو جائے، ہمیں آزاد پاکستان کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 806028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب