0
Saturday 20 Jul 2019 19:56

قادیانیوں کی ملک دشمن کارروائیاں عیاں ہو چکی ہیں، اشرف جلالی

قادیانیوں کی ملک دشمن کارروائیاں عیاں ہو چکی ہیں، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے  لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور قادیانیوں کے امریکہ سے روابط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا ٹرمپ کی بارگاہ میں شکایتیں لگانے کا مطلب اسے پاکستان کیخلاف اُکسانا ہے۔ قادیانیوں کی اینٹی سٹیٹ کارروائیاں کھل کے سامنے آ جانے کے بعد ان کیخلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ملک یا بیرونِ ملک قادیانیوں کا کوئی خیر خواہ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، امریکہ کے دورہ پر جانیوالے عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے پاس عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں کوئی کمپرومائز کرنے کا آئینی اور ایمانی طور پر کوئی مینڈیٹ نہیں۔ اگر 295c اور آئین میں موجود قادیانیوں کیخلاف شقوں کو  چھیڑا گیا تو اسے کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قادیانی جعلی مظلومیت کے ذریعے غیر مسلم قوتوں کو اپنا ہمنوا بنا رہے ہیں۔ امن اور قادیانیت آپس میں متضاد ہیں، دن رات عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں کرنیوالے بہت بڑے دہشتگرد ہیں، قادیانی ہرگز نہ تو احمدی ہیں اور نہ ہی مسلم  ہیں، کلمہ اسلام سے اپنی پہچان کروانا قادیانیوں کا بہت بڑا فراڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی بک سیلر عبدالشکور کی ٹرمپ سے سلمان تاثیر کے بیٹے کے ذریعے سے ملاقات  قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مبینہ طور پر توہین رسالت کا مرتکب اور 295c کے تحت جیل میں بند مجرم کیسے ٹرمپ کے پا س پہنچ گیا۔ آئین پاکستان کے تحت مجرم قرار دیے جانیوالے کو کس قانون کے تحت رہائی دی گئی حقیقت میں کون لوگ پاکستان پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ کی آئینی اور ایمانی صورتِحال پر پوری قوم کو گہری تشویش ہے۔ پاکستانی مذہبی اور ملکی معاملات میں اس حد تک امریکی مداخلت سے پاکستان کی خود مختاری داؤ پر لگا دی گئی ہے۔ سلمان تاثیر فیملی کی قادیانیت نوازی سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ امریکہ کس قدر قادیانت کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ بات طے شدہ ہے امریکہ کے کہنے پر قادیانیوں کو نہ تو مسلم قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہے احمدی کہا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش