0
Saturday 20 Jul 2019 20:24

قادیانی امریکہ میں جا کر پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں، عالمی مجلس ختم نبوت

قادیانی امریکہ میں جا کر پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں، عالمی مجلس ختم نبوت
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شالامار لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کنونشن جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں مجلس لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا۔ کنوشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، جے یو آئی تحصیل شالامار کے امیر مولانا امجد سعید، قاری ظہورالحق و دیگر کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عشق رسالت ﷺ ہمارے ایمان اور ہماری جان کی بنیاد ہے، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر ہم اپنی جان کی بازی لگا دیں گے، لیکن اس عقیدے پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے، امریکہ اور مغرب امت مسلمہ کیخلاف قادیانیوں کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے لیکن یہ قوم قادیانی سازشوں کو بھانپ چکی ہے اور دستور اور آئین کی پاسداری کی جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا جبکہ قادیانی لابی دستور اور آئین کیخلاف خطرناک سازشیں کر رہی ہے اور قادیانی صدر ٹرمپ کے پاس جاکر پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

مولانا عزیز الرحمن ثانی نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے چند روز قبل امریکہ اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوں کو کسی بڑی خطرناک سازش کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصلیٹ قادیانیوں کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں اور پاکستانی چیریٹی کے نام پر منکرین ختم نبوت کو سپورٹ کرنے کا استعماری ایجنڈا آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا قادیانی آئین پاکستان کیخلاف مہم جوئی کرکے ناصرف پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں بلکہ ریاست سے بغاوت پر مبنی رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 295-C کیخلاف احمدیہ مسلم کمیونٹی کے نام پر مہم جوئی خطرناک حد تک آگے بڑھ چکی ہے۔ قاری علیم الدین شاکر نے کہاکہ سزا یافتہ قادیانی کو پُراسرار طریقے سے رہا کروایا گیا اور امریکی مفادات کیلئے قادیانیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت سے سزا یافتہ ربوہ کے رہائشی عبدالشکور قادیانی کو امریکی دباو پر رہا کیا گیا اور پھر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کیخلاف زہر اگلوایا گیا اور الزامات عائد کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ایک طویل دورانیے والی سازش کا خطرناک حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہاکہ عبدالشکور قادیانی نے صدر ٹرمپ کے پاس پاکستان کیخلاف جو چارج شیٹ لگائی ہے، وہ جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان میں قادیانیوں کے گھروں کا ہرگز نہیں جلایا جا رہا بلکہ قادیانی آئین و دستور کو نہ مان کر بغاوت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد اقلیت کی روشنی میں آئین کی رو سے وہ غیر مسلم ہیں، قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا ٹائٹل دے کر اور اپنے آپ کو احمدی مسلمان کہہ کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور بیرون ممالک سیاسی پناہ اور مراعات حاصل کرنے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ امریکہ اور استعماری قوتیں اسلام اور پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کر رہی ہیں پوری دنیا الٹی ہو جائے کوئی قوت پاکستانی آئین سے قرارداد اقلیت نکلوا نہیں سکتی۔ علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 21 ستمبر ختم نبوت کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی کانفرنس کی تیاری کرنا یہ ہم سب کا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 806033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش