QR CodeQR Code

گلگت میں تین افراد پراسرار طور پر لاپتہ

20 Jul 2019 22:30

لاپتہ افراد کی گاڑی اوشکھنداس سے برآمد ہوئی، گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور خون کے دھبے بھی گاڑی پر پائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں تین افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، حلقہ تین گلگت کے علاقے اوشکھنداس کے قریب سے تین افراد گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں، ان کی گاڑی اوشکھنداس سے برآمد ہوئی، گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور خون کے دھبے بھی گاڑی پر پائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔ گاڑی کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہیں تشدد کر کے زبردستی اغوا کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 806052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806052/گلگت-میں-تین-افراد-پراسرار-طور-پر-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org