QR CodeQR Code

ضم شدہ اضلاع میں ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، گورنر کے پی

20 Jul 2019 22:50

گورنر شاہ فرمان کہنا ہے کہ قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل ہوگئی ہے جس سے انکے مسائل مزید بہتر طریقے سے حل ہونگے، اس فورم سے مستقبل میں قبائلی عوام پورے ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عزت و وقار کے حوالے سے ہر فیصلے کا حصہ بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قبائلی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کا آخری مرحلہ بھی طے کر لیا گیا، ضم شدہ اضلاع میں ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، یہ تاریخ ساز کامیابی قبائلی عوام کی سماجی و معاشی ترقی کی ضامن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل ہوگئی ہے جس سے ان کے مسائل مزید بہتر طریقے سے حل ہوں گے، اس فورم سے مستقبل میں قبائلی عوام پورے ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عزت و وقار کے حوالے سے ہر فیصلے کا حصہ بن چکے ہیں۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ مقام حاصل کرنے کیلئے قبائلی عوام ایک طویل و صبر آزما دور سے گزرے ہیں، اُمید ہے اب قبائلی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 806061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806061/ضم-شدہ-اضلاع-میں-ترقی-کا-سفر-شروع-ہوگیا-ہے-گورنر-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org