QR CodeQR Code

ملکی ریٹیل مارکیٹ 155 ارب ڈالر ہے، امریکی کمرشل گائیڈ برائے پاکستان کی رپورٹ جاری

20 Jul 2019 23:29

ملک میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو سالانہ 4 ارب ڈالر کا کاروبار کرتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ کا حجم 155 ارب ڈالر ہے، زراعت، سوفٹ ویئر ڈویلپمینٹ، متبال توانائی، حتیٰ کہ پاکستان کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے شعبے میں بھی امریکی کمپنیاں اپنی قسمت آزما سکتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت نے اپنے انویسٹرز کی رہنمائی کی خاطر کمرشل گائیڈ برائے پاکستان کا تازہ شمارہ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کمرشل گائیڈ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں۔ پاکستان خطے میں زرعی اجناس کا بڑا سپلائر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ سوفٹ ویئر مارکیٹ اور ویسٹ منیجمنٹ کے شعبے میں بھی کمپنیاں قسمت آزما سکتی ہیں، پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جبکہ متبادل توانائی کا شعبہ سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔

ملک میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو سالانہ 4 ارب ڈالر کا کاروبار کرتی ہیں۔ پاک امریکا تجارتی حجم تجارتی حجم تقریبا 6 ارب ڈالر ہے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال امریکا کو 4 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات ایکسپورٹ کی، جبکہ وہاں سے 2 ارب ڈالر مالیت کی اشیا خریدی گئیں۔ امریکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ مالی سال 9 کروڑ ڈالر کے قریب براہ راست سرمایہ کاری کی، امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں نے مالی سال 19-2018ء میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔


خبر کا کوڈ: 806063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806063/ملکی-ریٹیل-مارکیٹ-155-ارب-ڈالر-ہے-امریکی-کمرشل-گائیڈ-برائے-پاکستان-کی-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org