0
Saturday 20 Jul 2019 23:40

پاکستان کیلئے سعودی عرب سے ادھار تیل لیکر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

پاکستان کیلئے سعودی عرب سے ادھار تیل لیکر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے معاشی پیکج کے اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی کی بندرگاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ مالیت کا تیل ادھار فراہم کرے گا۔ پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3 سال میں کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تھا۔
خبر کا کوڈ : 806070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش