0
Sunday 21 Jul 2019 00:15

نصاب تعلیم یکساں ہونے سے مدارس اور اسکولوں میں موجود خلاء اور فاصلے کم ہونگے، قاری حنیف جالندھری

نصاب تعلیم یکساں ہونے سے مدارس اور اسکولوں میں موجود خلاء اور فاصلے کم ہونگے، قاری حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف مدارس کی اصلاحات پر نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام کی اصلاحات پر ہونی چاہیٔے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا نعرہ تو کافی عرصے سے لگ رہا ہے، لیکن اس رفتار سے کام نہیں ہوتا، موجودہ حکومت نے بھی دو ماہ پہلے وعدے کیے لیکن ان پر اب تک عمل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی ہے ملک میں یکساں تعلیم کے لیے کام کیا جائے اور ہم اس معاملے میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ نصاب تعلیم یکساں ہونے سے مدارس اور اسکولوں کے بچوں میں موجود خلاء اور فاصلے کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 806072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش