QR CodeQR Code

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، شیخ محمد حسن جعفری

23 Jun 2011 15:47

اسلام ٹائمز:مرکزی جامع مسجد کے امام جمعہ والجماعت نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اور صاف و شفاف آئینے میں ہی چیزوں کو واضح اور صاف دکھایا جاسکتا ہے اور آئینہ ہی دھندلا ہو تو وہ صحیح تصویر کشی نہیں کر سکتا ہے


اسکردو:اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان اور مرکزی جامع مسجد کے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً سکردو کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی اور قیام امن کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے، احساس ذمہ داری کے ساتھ عوامی اور علاقائی مسائل کو اُجاگر کرنے میں سکردو کے صحافیوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اور صاف و شفاف آئینے میں ہی چیزوں کو واضح اور صاف دکھایا جاسکتا ہے اور آئینہ ہی دھندلا ہو تو وہ صحیح تصویر کشی نہیں کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جسکے اپنے لوازمات ہیں جسکو مد نظر رکھتے ہوئے صحافیوں کو رپورٹینگ کرنی چاہئیے، تاکہ اس پیشے کا تقدس برقرار رہ سکے۔


خبر کا کوڈ: 80608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80608/صحافت-ایک-مقدس-پیشہ-ہے-شیخ-محمد-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org