QR CodeQR Code

سیکورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، آصف غفور

21 Jul 2019 07:09

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اب سیکورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے، افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 806080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806080/سیکورٹی-فورسز-کا-بنیادی-فوکس-بلوچستان-کی-طرف-ہے-آصف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org