0
Sunday 21 Jul 2019 07:27

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار شہید
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شہید اور خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز میں آرمی کی چیک پوسٹوں اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس سے بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ ایک خاتون اور دو لڑکیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ رواں ماہ کے آغاز میں آزاد جموں و کشمیر میں ایل او سی سے چند میٹر کے فاصلے پر چھمب سیکٹر میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے ۵ جوان شہید اور ایک زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003ء میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 806081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش