0
Sunday 21 Jul 2019 11:53

محکمہ داخلہ نے نیب کے قیدیوں سے ملاقات کرنیوالوں کا ڈیٹا مانگ لیا

محکمہ داخلہ نے نیب کے قیدیوں سے ملاقات کرنیوالوں کا ڈیٹا مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی 2 جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنیوالوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیل حکام کو ڈیٹا کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے جیل حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ڈیٹا میں ملاقات کرنیوالوں کے نام اور ان کی گاڑیوں کے نمبروں سمیت دیگر کوائف طلب کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملاقات کرنیوالوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور انہیں نیب کے قیدیوں سے ملاقات سے روکنا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تمام قیدی کرپشن پر گرفتار ہیں اور ان سے ملاقات کرنیوالوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں وہ بھی کرپشن میں ملزمان کے حصہ دار ساتھی تو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 806128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش