QR CodeQR Code

دینی مدارس میں پڑھنے والے بھی صرف مولوی بننے کے بجائے بیورکریٹ بن سکیں گے، شفقت محمود

21 Jul 2019 12:12

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قائم مدارس پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہاں نفرت کو ہوا دی جاتی اور یہ "دہشت گردوں کی نرسری" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب اور عقائد کیخلاف نفرت آمیز تقریر کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصاب کا جائزہ لیں گے کہ اس میں کسی مذہب اور عقائد کیخلاف نفرت آمیز مواد تو موجود نہیں، اگر ایسی کوئی چیز ہوئی تو اس کا تدارک کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے حکومت ملک میں قائم 30 ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کرے گی، جہاں انگریزی، حساب اور سائنس بھی نصاب کا حصہ ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت مدارس میں زیر تعلیم بچوں کے امتحانات منعقد کرے گی اور پہلا بیچ اگلے جون تک متوقع ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں قائم مدارس پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہاں نفرت کو ہوا دی جاتی اور یہ "دہشت گردوں کی نرسری" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب اور عقائد کیخلاف نفرت آمیز تقریر کی گنجائش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصاب کا جائزہ لیں گے کہ اس میں کسی مذہب اور عقائد کیخلاف نفرت آمیز مواد تو موجود نہیں، اگر ایسی کوئی چیز ہوئی تو اس کا تدارک کیا جائے گا اور دینی مدارس کے طلباء کو بھی قومی دھارے میں لایا جائے گا، دینی مدارس میں پڑھنے والے بھی صرف مولوی بننے کے بجائے بیورکریٹ بن سکیں گے اور معاشرے میں ان کا کردار بھی مثبت اور موثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت زیادہ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور اب کچھ مدارس بھی رجسٹریشن کی وجہ سے پریشان اور تحفظات کا شکار ہیں جن کے تمام تحفظات دُور کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806131/دینی-مدارس-میں-پڑھنے-والے-بھی-صرف-مولوی-بننے-کے-بجائے-بیورکریٹ-بن-سکیں-گے-شفقت-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org