0
Sunday 21 Jul 2019 12:30

حکومت عوام کیلئے خودکشیوں جیسا ماحول نہ بنائے، یوسف رضا گیلانی

حکومت عوام کیلئے خودکشیوں جیسا ماحول نہ بنائے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر ساری اپوزیشن کو جیل بھیج کر بھی عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو عمران خان کیلئے سیاست کرنا مشکل ہو جائے گا، ڈی چوک پر اپوزیشن احتجاج کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کو جیل بھیج کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی، اگر اپوزیشن کے جیل جانے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے تو ہمیں جیل جانے پر اعتراض نہیں، اپوزیشن حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک پر احتجاج کیلئے اپوزیشن کو حکومتی کنٹیر کی ضرورت نہیں پڑے گی، پارلیمنٹ کے اندر پچاس فیصد ووٹ ہمارے بھی ہیں۔ حافظ سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال گے جواب میں انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کیس متعلق کوئی رائے نہیں دینا چاہتا، عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں، مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف تمام اپوزیشن متحد ہے، ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی کی شرح کم کی جائے، ایسا ماحول نہ بنایا جائے کہ لوگ خودکشیاں کرنے لگیں۔
خبر کا کوڈ : 806135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش