QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں بھی بےنامی اکاؤنٹس کا انکشاف

21 Jul 2019 12:41

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلگت مجینی محلہ سے تعلق رکھنے والے غریب شخص کے اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر 10 ارب جبکہ استور کے ایک شخص کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بھی بےنامی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلگت مجینی محلہ سے تعلق رکھنے والے غریب شخص کے اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر 10 ارب جبکہ استور کے ایک شخص کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بےنامی اکاؤٹس کے انکشاف کے بعد استور سے تعلق رکھنے والے شخص کو مقتدر حلقوں نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری شیڈول بینکوں سمیت کچھ نجی بینکوں میں کچھ ایسے اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں، جو غریب شہریوں کے ہیں اور سال میں کبھی کبھار استعمال کرتے ہیں، مبینہ طور پر ایسے اکائونٹس میں بھاری رقوم منتقل کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق اس انکشاف کے بعد بینکوں نے اکاؤنٹس کو بلاک کرکے متعلقہ اداروں کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بے نامی اثاثوں کیلئے مالی، چوکیداروں کے اکاؤنٹس استعمال کئے جا رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 806137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806137/گلگت-بلتستان-میں-بھی-بےنامی-اکاؤنٹس-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org