0
Sunday 21 Jul 2019 12:44

پورے ملک میں احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا، قاسم خان سوری

پورے ملک میں احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا، قاسم خان سوری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ جس نے بھی اس ملک کے عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے لئے ایک نیا ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں، جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے، اس پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اس لئے کہ ہماری پارٹی کے کچھ ممبران کے خلاف بھی احتساب کا عمل جاری ہے اور وہ ممبران وزارت چھوڑ کر نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے خطیر رقم رکھی ہے اور یہ رقم عوام کی بہتری کے لئے خرچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اپنے جیبوں پر پیسے خرچ ہوئے، وہ حکومتیں کچھ کرتی تو آج ہمارے لئے اتنے زیادہ مسائل کھڑے نہ ہوتے اور ملک 31 ہزار ارب ڈالر کا مقروض نہ ہوتا۔
 
خبر کا کوڈ : 806139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش