QR CodeQR Code

وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پرویز خٹک

21 Jul 2019 12:57

وزیر دفاع نے نوشہرہ میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن سینٹ کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے باز رہیں ورنہ ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا، یہ تحریک کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان موجودہ بحرانوں سے جلد نکلے اور غریب عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی آئیں۔ نوشہرہ میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر یہ حالت بنائی، آج عمران خان نے طاقتوروں پر ہاتھ ڈالا تو وہ واویلا کر رہے ہیں اور اپوزیشن چیخ  رہی ہے، جو چور نہیں ان کو کیا خوف ہے، جو چور ہوں گے ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن سینٹ کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے باز رہیں ورنہ ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا، یہ تحریک کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 806142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806142/وزیراعظم-کا-دورہ-امریکہ-انتہائی-اہمیت-حامل-ہے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org