0
Sunday 21 Jul 2019 13:07

عمران خان روک سکو تو روک لو، مریم نواز فیصل آباد جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان روک سکو تو روک لو، مریم نواز فیصل آباد جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی فیصل آباد میں نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل رکاوٹوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ابھی مریم نواز فیصل آباد ریلی کے لیے نکلیں نہیں تو سیلیکٹڈ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے، عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں، دھمکیاں، سول نافرمانی اور لاک ڈاون کا اعلان کرنے کے بعد نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کان کھول کر سن لیں مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “، یہ جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دیں، 3 دن پہلے دھمکیاں دیں بات نہیں بنی، عمران صاحب پھر 2 دن پہلے پورے فیصل آباد میں دفع 144 لگائی اور ریلی کی اجازت نہ دی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے فیصل آباد میں ریلی اور جلسے سے ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں، 120 دن کا دھرنا، سرکاری املاک اور پولیس کے سر توڑنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 806148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش