0
Sunday 21 Jul 2019 13:15

ڈی آئی خان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کر لی

ڈی آئی خان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان کے مرکزی محمد خراسانی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دو مختلف گروہوں نے ڈی آئی خان میں یہ دونوں کاروائیاں انجام دی ہیں۔ پہلی کارروائی میں چیک پوسٹ پہ موجود دو پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ دوسرے حملے میں پولیس اہلکاروں پہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ محمد خراسانی نے اپنے بیان میں خودکش حملہ آور کا نام عبیدہ بتایا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ یہ حملے انتقامی کارروائی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی سے مسلح مقابلے میں ٹی ٹی پی کا بدنام زمانہ دہشتگرد ضیاالرحمن ہلاک ہوا تھا۔ ٹی ٹی پی نے بیان کے ساتھ ہی خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے کہ جس نے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔ اتوار کے دن ہونے والے ان دہشتگردانہ حملوں مین اب تک 9 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک پانچ سالہ بچی مریم اور اس کا نوجوان بھائی بھی ہے، جبکہ دوسرے نوجوان بھائی کو شدید زخمی حالت میں ملتان بھیجا گیا ہے تاہم اس کی حالت شدید نازک بتائی جارہی ہے۔ محمد خراسانی نے اپنے بیان میں مزید دہشتگردانہ حملوں کی دھمی دی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 806151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش