0
Sunday 21 Jul 2019 13:50

غذر، ہندراپ نالے سے اغوا ہونے والے چار افراد بازیاب

غذر، ہندراپ نالے سے اغوا ہونے والے چار افراد بازیاب
اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر کے علاقے ہندراپ سے اغوا کیے گئے چار افراد کو جی بی پولیس نے کوہستان پولیس کی مدد سے چار روز بعد بازیاب کرا لیا۔ چار روز قبل غذر ہندراپ نالے سے کوہستان سے تعلق رکھنے والے ملک آفرین کے مسلح گارڈز نے چار افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کے خلاف غذر میں عوام نے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ملک آفرین نے مغویوں کے بدلے ہندراپ نالے کو اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملک آفرین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک بااثر چرواہا ہے جس کے دو سے ڈھائی ہزار بھیڑ بکریاں ہیں، انہوں نے غذر کے نالے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ جی بی پولیس نے چار روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد مغویوں کو بازیاب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 806165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے