QR CodeQR Code

دہشت گردی کیخلاف پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، جنرل آصف غفور

21 Jul 2019 14:13

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت اور پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 806168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806168/دہشت-گردی-کیخلاف-پاکستانی-عوام-اور-سیکیورٹی-فورسز-کی-قربانیاں-رنگ-لا-رہی-ہیں-جنرل-آصف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org