QR CodeQR Code

ایک سال بعد بھی تاریخی ایمپریس مارکیٹ اصل حالت میں بحال نہ کی جا سکی

21 Jul 2019 14:20

آپریشن ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا، لیکن مارکیٹ کو اب تک اصل حالت میں بحال نہیں کیا جا سکا۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اب تک یہاں صرف گرل لگانے اور ہریالی کا کام ہی ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر میں تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے تجاوزات کا صفایا تو ہوا، لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اب بھی ایمپریس مارکیٹ اپنی اصل حالت میں بحال نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے برس مئی میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن کیا گیا اور درجنوں دکانوں اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ چند ماہ بعد ہی ایمپریس مارکیٹ کو دیکھ کر کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ علاقہ اصل حالت میں بحال ہوگا۔ آپریشن ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا، لیکن مارکیٹ کو اب تک اصل حالت میں بحال نہیں کیا جا سکا۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اب تک یہاں صرف گرل لگانے اور ہریالی کا کام ہی ہوا ہے۔ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں اطراف پارک تعمیر ہونے ہیں، جس میں مزید کچھ ماہ کا وقت لگے گا، جس کے بعد مزید کام شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 806169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806169/ایک-سال-بعد-بھی-تاریخی-ایمپریس-مارکیٹ-اصل-حالت-میں-بحال-نہ-کی-جا-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org