QR CodeQR Code

پاک فوج نے کے ٹو بیس کیمپ سے جاپانی اور یونانی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کر لیا

21 Jul 2019 14:23

دونوں کوہ پیما سخت موسم کی وجہ سے بیمار پڑ گئے تھے، ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹروں نے حْصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے خصوصی ریسکیو آپریشن میں یونان اور جاپان کے دو کوہ پیمائوں کو کے ٹو بیس کیمپ اور گور ٹو سے ریسکیو کر لیا۔ جاپانی شہری اٹسو یونیکورا گور ٹو کے قریب سخت موسم کی وجہ سے بیمار پڑ گیا جس اطلاع ملنے پر آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے زریعے انہیں ریسکیو کر لیا گیا۔ ادھر کے ٹو بیس کمپ پر یونانی کوہ پیما بھی بیمار پڑ گیا تھا انہیں بھی بحفاظت وہاں سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 806170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806170/پاک-فوج-نے-کے-ٹو-بیس-کیمپ-سے-جاپانی-اور-یونانی-کوہ-پیمائوں-کو-ریسکیو-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org