0
Sunday 21 Jul 2019 14:39

حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پلاننگ فائنل کرلی ہے، زین قریشی

حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پلاننگ فائنل کرلی ہے، زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ کرنے والوں کا احتساب کرنا ہوگا، ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے ایک ہی قانون ہوگا، پہلے ادوار میں امیروں کے لیے الگ قانون اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا تھا، تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق امیر غریب سب کیلئے ایک جیسے قانون پر عمل درآمد کروائیگی، ملک میں ایک ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں سات مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کارپیٹنگ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے، اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وسائل کے مقابلے میں مسائل بہت زیادہ ہیں، جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، حکومت تمام بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب صوبے کے باسیوں کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا، یہاں کے وسائل دوسرے اضلاع میں شفٹ کئے گئے، جس کی وجہ سے یہاں کی محرمیوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا، جنوبی پنجاب کے وسائل جنوبی پنجاب کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو یہاں کے عوام کو صحت، سڑکوں، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر صرف کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 806174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش