0
Sunday 21 Jul 2019 14:47

رحیم یار خان، وزیراعظم اور سی ٹی ڈی کیخلاف تقریر، مدرسے کے سربراہ پر مقدمہ درج

رحیم یار خان، وزیراعظم اور سی ٹی ڈی کیخلاف تقریر، مدرسے کے سربراہ پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان پولیس نے جمعے کے خطبے سے قبل وزیراعظم عمران خان، ان کی کابینہ اور ریاستی اداروں بالخصوص محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے خلاف تقریر کرنے پر مدرسے کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما پر مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمن، خان پور میں قائم مخزن العلوم مدرسے کی انتظامہ کے خلاف پنجاب پبلک آرڈر آرڈننس 1960ء اور پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 6 کے تحت ایف آئی آر نمبر 693/19 درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ان کی مذہبی شناخت پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے سی ٹی ڈی پر مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ ضلعی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مدرسے کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب