QR CodeQR Code

کوئٹہ، الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر امیدواروں کو نوٹسز جاری

21 Jul 2019 15:25

حکام کے مطابق اب تک 3 امیدواروں شازیہ، حمیدہ ہزارہ اور برکت علی کی جانب سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے والے 23 امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیئے۔ حکام کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت کی جانب سے نوٹسز 23 امیدواروں کو جاری کئے گئے ہیں، جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 25 جولائی 2018ء کے الیکشن میں ان کی جانب سے جو اخراجات کئے گئے تھے، ان اخراجات کے متعلق پیش ہو کر تفصیل جمع کروائی جائے، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق اب تک 3 امیدواروں شازیہ، حمیدہ ہزارہ اور برکت علی کی جانب سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 806180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806180/کوئٹہ-الیکشن-اخراجات-کی-تفصیل-جمع-نہ-کرانے-پر-امیدواروں-کو-نوٹسز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org