QR CodeQR Code

قوم اپنے اتحاد سے ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دیگی، گورنر سندھ

21 Jul 2019 16:55

ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر مشکل کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسپتال کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر مشکل کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔


خبر کا کوڈ: 806189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806189/قوم-اپنے-اتحاد-سے-ملک-دشمنوں-کی-سازشیں-ناکام-بنا-دیگی-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org